خضدار: مسلح افراد کے فائرنگ سے ایک شخص زخمی

474

بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسلح افراد نے حمام کے دکان میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ خضدار کے علاقے رابعہ خضداری روڈ گزگی چوک کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں محمد الیاس زہری سکنہ فیروز آباد نامی شخص زخمی ہوگیا۔

مذکورہ شخص کو طبی امداد دینے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے زخمی شخص کی حالت خطرہ سے باہر ہے ۔

تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔