جھاؤ آرمی کیمپ پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

280

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی رات 8 بجے سرمچاروں نے ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں کوہڑو میں مین آرمی کیمپ پر ایک راکٹ فائر کیا جو کیمپ کے اندر جا گرا ہے، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد شکست خوردہ فوج نے حسب معمول آبادیوں پر دھاوا بول کر گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ کئی افراد کو حراست میں لے کر آرمی کیمپ منتقل کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔