تمپ: کلبر اور گردنواح فوجی آپریشن جاری

345

بلوچستان کے علاقے تمپ میں کلبر کے گردونواح میں پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی آپریشن جاری ہے، مختلف علاقے فورسز کے محاصرے میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کلبر اور گومازی کے گرد نواح کے علاقوں ڈامبر، شاہاپ، جکینی، دیزوی، بانپیر، بومن، انجیر کہن، ٹالنڈر، چگردی، اپسی کہن، دیزیگ، کُنردان، چگردی، انجیرکھن اور دیگر علاقوں میں آج صبح پاکستانی فورسز نے پیش قدمی کی۔

مذکورہ علاقوں کی جانب فورسز کے گاڑیوں کی بڑی تعداد کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں ناکہ بندی سمیت مختلف مقامات پر مورچے قائم کرچکے ہیں۔

حکام نے تاحال فوجی آپریشن کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔