بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے قریب نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے آبسر بازار میں فورسز کی گشتی ٹیم پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تربت کے آبسر بازار میں دستی بم دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔