بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی علاقے تربت میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔
واقعہ تربت کے علاقے چوگان ءِ کنڈ میں پیش آیا جہاں ایک کوارٹر میں رہائش پذیر لڑکے اور لڑکی کو قتل کیا گیا۔ مذکورہ افراد کی لاشیں کوارٹر سے برآمد ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق مقتولین کا تعلق ضلع سبی سے ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ مزید کاروائی کررہی ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔