بی ایل ایف نے مستونگ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

493

مستونگ میں فوجی میجر کے گھر کی سیکورٹی کیلئے قائم مورچہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نے میڈیا میں جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بدھ کی شام چھ بجے مستونگ آر سی ڈی روڈ کے قریب شہید شفیع چوک پر واقع پاکستانی فوج کے میجر کے گھر کی سیکیورٹی کیلئے قائم مین مورچہ پر دستی بم سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دستی بم مورچہ کے اندر گرا جس کے بعد حملے میں سکیورٹی فورسز کے نقصانات کو چُھپانے کیلئے فوج نے میڈیا سمیت جائے وقوعہ پر سب کی رسائی روکنے کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اس چوکی پر مامور فوجی اہلکار ٹرانسپورٹروں سمیت عام لوگوں کو تنگ کرنے اور ان سے بھتہ لینے میں ملوث رہے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔