آغا محمود جان دوراندیش اور اعلی بصیرت کے حامل رہنما تھے – بی این ایم

320

آغا محمود جان دوراندیش اور اعلی بصیرت کے حامل رہنما تھے۔ دسویں برسی کے موقع بی این ایم کا خراج عقیدت

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے آغا محمود کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن سات سال پہلے دشمن نے بلوچ آزادی پسند رہنماء آغا محمود جان کو قتل کرکے ہم سے چھین لیا لیکن ان کا مشن منزل کے حصول تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا آغا محمود جان ایک عالم، دور اندیش اور اعلیٰ بصیرت کے حامل رہنماء تھے۔ انہوں نے مختلف صورتوں میں تحریک آزادی کے لئے کام کیا اور آزادی پسند ساتھیوں کی سیاسی و فکری حوالے سے تربیت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی۔

انہوں نے کہا آغا محمود جان کی شہادت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے پُر کرنا یقینا آسان نہیں لیکن جس طرح انقلابی لوگ اپنی فکری تربیت سے اپنا متبادل پیدا کرتے ہیں اسی طرح آغا محمود جان کی انقلابی تعلیمات اور عملی تربیت سے بہرہ ور نوجوان آج ان کا فکر و فلسفہ آگے بڑھا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا پارٹی شہید آغا محمود جان کی عظیم قربانی پر انہیں سلام پیش کرتا ہے اور یہ عہد دہراتا ہے کہ شہدائے آزادی کا مشن جاری رہے گا۔