گوگل کا ڈوڈل تبدیل کرکے خواتین کو خراج تحسین

57
—اسکرین گریب

گوگل نے بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں تقاریب اور مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں خواتین کی اہمیت اور صنفی مساوات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

آج کے دن کی مناسبت سے سرچ انجن گوگل نے بھی ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گوگل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے خواتین کے نام کیا ہے جب کہ اس ڈوڈل کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر کلک کرنے پر ایک مختصر اینی میٹڈ ویڈیو کھل جائے گی۔

گوگل ڈوڈل کی مختصر ویڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے اسکول ہو یا دفتر، اسپتال ہو یا پولیس اسٹیشن، خواتین ہر شعبے میں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔