پنجگور کا رہائشی نوجوان دوسری مرتبہ جبری طور پر لاپتہ

380

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے رہائشی نوجوان کو دوسری مرتبہ لاپتہ کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پنجگور سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات وسیم ولد محمد عیسیٰ کو ان کے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر متنقل کردیا۔

وسیم کو اس سے قبل 2016 میں جبری طور لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں ایک سال بعد رہا گیا۔

بلوچستان میں گذشتہ دنوں چند لاپتہ افراد کو رہا گیا تو وہیں کئی افراد کے جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب مستونگ میں سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں 5 لاپتہ افراد کے قتل کے بعد لاپتہ افراد کے لواحقین کے خدشات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آج جوائنٹ ایکشن کمیٹی کراچی کی طرف سے نیشنل مسنگ پرسنز کنونشن جاری ہے۔ کنونشن میں سندھ بلوچستان سمیت دیگر علاقوں سے لاپتہ افراد کیلئے آواز اٹھانے والے رہنماء اور لاپتہ افراد کے لواحقین شریک ہیں۔