خاران اور پنجگور میں قابض فورسز پر حملہ کرکے متعدد اہلکار ہلاک کئے ۔ بی آر اے

248

خاران لجے میں سول آبادیوں پر آپریشن میں مصروف اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز خاران کے علاقے لجے میں کوٹوری کے مقام پر پاکستان فوج کے گاڑیوں کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سول آبادیوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا۔ حملے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ کل پنجگور کے علاقے سوراپ میں سی پیک روٹ کی حفاظت کیلئے قائم فرنٹیئر کور کے چوکی میں موجود ایک اہلکار کو اسناپر سے نشانہ بناکر ہلاک کیا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگے۔