افغانستان: تین خواتین پولیو رضاکار قتل

66

افغانستان میں ڈیوٹی پر مامور تین خواتین پولیو ورکرز کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق پولیو مہم میں شامل 3 خواتین ورکرز کو صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا۔

مقامی میڈیا کہ مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا جہاں جلال آباد کے علاقے مجبور آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ اس کے ایک گھنٹے بعد پیش آیا اور جلال آباد کے علاقے لال قاسم آغا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو خواتین ورکرز کو قتل کردیا۔

افغانستان و پاکستان میں پولیو ورکرز کے قتل کے کئی واقعات اس سے قبل بھی رونماء ہوئے ہیں جن میں متعدد واقعات کی ذمہ داری مذہبی تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔