کیچ لٹریری فیسٹیول کا آغاز، مختلف تقریبات، کتب میلہ کا انعقاد

237

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنک میں کیچ لٹریری فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہیں۔

فیسٹیول کے ابتدائی مرحلے میں منشیات اور اس کے نقصانات و نفسیاتی اثرات پر پینل ڈسکشن ہوا جس میں بلیدہ زامران منشیات کمیٹی کے سرابرہ حاجی برکت بلیدی، خلیل تگرانی، اور ڈاکٹر افضل بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نے ہمارے سماج کو مفلوج کردیا ہے، جہاں لوگوں میں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت ناپید ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف نوجوانوں نے جدوجہد کی اور مزید اس عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے لیکن منشیات کے خلاف سرکاری سطح پر کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس سے منشیات کے کاروبار کرنے والوں کو حوصلہ مل رہا ہے۔

جبکہ فیسٹیول میں کتابوں کے اسٹال اور سینڈ آرٹ کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ فیسٹیول میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد کتب بینی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

سینڈ آرٹ کی نمائش کے لیے مختار زبیر اور انکی ٹیم کے علاوہ خواتین کے مسائل پر پینل ڈسکشن مشاعرہ اور میوزیکل شو کے سیگمنٹ شامل ہیں۔

فیسٹیول انتظامیہ کے مطابق رات گئے تک مختلف تقریبات اور بلوچی محفل موسیقی جاری رہے گی۔

دریں اثناء بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں حب لٹریچر فورم کا تقریباب جاری ہیں اور مختلف موضوعات پر پینل ڈسکشن جاری ہے۔