کیچ: فوجی چوکی پر حملہ 1 اہلکار ہلاک، ایک زخمی

416

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز فرنٹئر کور کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

عسکری حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار سپاہی اسد عباس مہدی ہلاک ہوا ہے۔

حملے کے بعد فورسز نے ہوشاب اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلئے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز فرنٹئر کور (ایف سی) کے چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

عسکری حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار سپاہی اسد عباس مہدی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔