بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کے کانوائے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
فورسز پر بم حملہ کوئٹہ کے نواحی علاقے جبل نور، مشرقی بائی پاس پر ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے فورسز کے کانوائے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حکام نے ایک اہلکار کے ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔