دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پسنی جانے والے تین افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا، جبکہ بعد ازاں ان میں سے دو افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا اور لاشین پھینک دی گئی۔
مقتولین کی شناخت ماجد ولد اکبر اوغان سکنہ پسنی وارڈ نمبر 2 اور جمیل احمد ولد صاحب داد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو پسنی پولیس نے تحویل میں لے کر ابتدائی کاروائی کے بعد کے مطابق دونوں نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، بتایا جارہا ہے مقتولین عدالت میں پیشی سے واپس آرہے تھے کہ انہیں قتل کیا گیا۔