مغربی بلوچستان: ایرانی فورسز کی فائرنگ، متعدد افراد جانبحق و زخمی

1542

ایرانی فورسز پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ مشرقی و مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے حق آباد کے مقام پر پیش آیا ہے جس میں اب تک اطلاعات کے مطابق دس افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہوئے ہیں

زخمی و جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت کا تعلق تیل کے کاروبار سے منسلک افراد سے ہیں۔ جانبحق افراد میں سے ایک کی شناخت صاحب انس ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

بتایا جارہا ہے گذشتہ روز سے ایرانی فورسز کا تیل کے کاروبار کرنے والے گاڑیوں پہ اندھا دھند فائرنگ کیا جارہا ہے، جو آخری اطلاعات کے مطابق تاحال جاری ہے۔