لینڈ مافیا نیوکاہان میں زمینوں پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں – عمائدین

394

نیو کاہان مری کیمپ کے زمینوں پر قبضہ کے لئے سرگرم لینڈ مافیا کو تبہہ کرتے ہیں وہ آئندہ ہماری زمینوں پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ رانا سکندر نامی لینڈ مافیہ کا سرغنہ اگر ہماری زمینوں پر دراندازی کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں – قبائلی عمائدین

مری قبیلے کے عمائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نیوکاہان مری کیمپ ہزار گنجی کوئٹہ میں لینڈ مافیا قبضہ کرنے کے لئے ایک بار پھر سر گرم ہے، ہم پرامن راستے کا اختیار کرتے ہوئے مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری زمینوں پر رانا سکندر نامی لینڈ مافیہ کے سرغنہ کے خلاف فی الفور نوٹس لیتے ہوئے انہیں ہماری زمینوں پر قبضے سے اجتناب کا کہے، اگر حکومتی سطح پر ہماری شنوائی نہیں ہوتی بصورت دیگر ہم اپنا دفاع خود کرنے کے مجاز ہیں اور اپنی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو نپٹنے کے اہل ہیں۔

اہلیان نیوکاہان کا مزید کہنا تھا کہ 1992 سے مری قبائل افغانستان سے واپسی کے بعد نیوکاہان مری کیمپ ہزار گنجی میں بسے ہوئے ہیں۔ گذشتہ ادوار کے تمام آمریوں کے اوقات میں بھی ہمیں اپنی زمینوں سے بیدخل کرانے کی ناکام کوششیں کی گئیں لیکن مری بلوچوں کی اتحاد، اور مضبوط قیادت کی وجہ سے قابض قوتوں کے گھناونی سازشوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ پے در پے مظالم سے تنگ آکر کئی گھرانے اپنے گھر چھوڑ کر دور دراز علاقوں میں منتقل ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ دور جدید میں بھی نیو کاہان مری کیمپ بنیادی سہولیات سے محروم ہے ایسے میں قبضہ مافیا ہماری زمینوں پرقبضہ کرنے کی غرض سے سرگرم ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا گروہ کے رانا سکندر و دیگر اپنے ذاتی مفادا ت کے حصول کیلئے حکومت کا نام استعمال کرکے نیوکاہان مری کے لوگوں کو ہراساں کر کے علاقے پر قبضہ کرنے اور ہمیں بے دخل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، جو قابل مذمت عمل ہے جسے ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے اس حوالے سے ہم قبضہ مافیہ کے رانا سکندر پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ گذشتہ 25 سال سے ہم یہاں رہائش پزیر ہیں اور اپنے گھروں کا دفاع کرنا اچھی جانتے ہیں ہم کسی بھی صورت اپنے علاقے کو کسی لینڈ مافیہ کو دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اپنی زمینوں کو دراندازی کی صورت میں بھر پور دفاع کریں گے۔

انہوں نے ارباب اقتدار سے پرزور اپیل کی ہے کہ قبضہ مافیہ کی جانب سے ہمیں اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کی کوشش کا فوری طورپر نوٹس لیں تاکہ ہم اپنے علاقے میں سکون سے زندگی گزار سکیں ۔