قابض ریاست کی بربریت سے بلوچ قوم کے حوصلے مزید توانا ہونگے ۔ یو بی اے

296

شہید آمو مری اور شہید دین احمد مری تنظیم کے ساتھی تھے ۔ مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قابض ریاست نے بلوچستان میں روزانہ کے فوجی بربریت کے ذریعے اپنے قبضے کو طول دے رکھا ہے مگر اس بربریت نے بلوچ قوم کے حوصلوں کو پست کرنے کے بجائے توانائی بخشی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ قابض ریاست نے 8 فروری کی صبح کوہلو اور ہرنائی کے درمیانی علاقوں میں فوجی آپریشن کرنے کیلئے اپنے سینکڑوں دستے اُتارے تھے جن کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی، عوام کے گھروں کو نظر آتش کرنے کے بعد پاکستانی فوجی وہاں کے مرد، خواتین اور بچوں کو اپنے کیپموں میں منتقل کررہے تھے کہ ڈونگان کے علاقے میں ہمارے تنظیم کے ساتھیوں نے قومی دفاع میں پاکستانی آرمی پہ حملہ کردیا، جھڑپ کے دوران ہمارے دو سرمچار آمو مری اور دین احمد مری جامِ شہادت نوش کرگئے۔

ترجمان نے کہا کہ شہید آمو مری اور شہید دین احمد مری 2014 سے یو بی اے کے ساتھ وابسطہ تھے اور بہت سے محازوں پہ دشمن کو کاری ضرب دینے میں کامیاب ہوئے تھے۔ قابض ریاست کے اہلکار شہید سرمچاروں کے لاشیں بھی اپنے ہمراہ لے گئے اور انہیں نامعلوم مقام پہ دفنا کر لواحقین کو اپنے پیاروں کے آخری دیدار سے بھی محروم رکھا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض ریاست پاکستان کی بربریت کو ہم اپنے سرمچار ساتھیوں اور بلوچ قوم کے مدد و کمک سے شکست دے کر بلوچ سرزمین کی آزادی کی حصول تک مزاحمت جاری رکھینگے۔