سی پیک روٹ پر پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے، بی ایل ایف

250

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے سی پیک روٹ پر پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر میں سی پیک روٹ کی حفاطت پر معمور پاکستانی فوجی چوکی پر سرمچاروں نے حملہ کیا ہے،۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کی شام پانچ بجے بالگتر میں چکیں گوران میں لشکران کور کے مقام پر قائم پاکستانی فوجی پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر کے ایک کو زخمی کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مذکورہ چوکی سی پیک روٹ پر قائم ہے جو اس روٹ کی حفاظت کے لیے بنائی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔