سبی میں نام نہاد کشمیر ریلی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔ بی آر اے

341

بلوچ وطن پر بارود و آہن برسانے والے نام نہاد کشمیر ریلی کے ذریعے دنیا کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج سبّی چاکر خان روڈ پر پاکستانی اینٹلی جنس اداروں کے زیر اہتمام ہونے والے نام نہاد کشمیر ریلی کو دستی بم سے نشانہ بناکر 16 سے زائد ریاستی آلہ کاروں اور پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست نے بلوچ وطن پر ظلم و جبر کی بازار گرم رکھا ہے عام بلوچوں کے گھر اجاڑ ے جارہے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں بلوچ عوام کو لاپتہ کردیا گیا جبکہ ریاست اپنے بنائے ہوئے ریاستی ڈیتھ اسکواڈز اور مقامی چور اور لٹیروں کی مدد سے نام نہاد ریلیوں کا اہتمام کرکے مہذب دنیا کو گمراہ کرکے بلوچ مسئلہ سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے جس کے خلاف ہم ہر محاز پر اپنی جدوجہد تیز کریں گے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیکہ وہ ریاستی آلہ کاروں کے بہکاوے میں نہیں آکر ان نام نہاد ریلیوں سے دور رہیں کیونکہ وہ ہمارے نشانہ پر ہیں۔