سبی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، خاتون ہلاک

261

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لہڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ دو بچیاں زخمی ہوگئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد زوہیب الحق کے مطابق لہڑی کے علاقے میں بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور بچیاں زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک خاتون کی شناحت کنول بی بی اور دو زخمیوں میں عزیزاں اور شریفہ شامل ہیں۔ انتظامیہ نے لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا۔

سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دریں اثناء بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاش کی شناخت اور ہلاکت کے محرکات معلوم نہیں ہوسکی۔