خضدار: زہری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکین سڑکوں پر

575

زہری میں بجلی کی طویل لوڈ شیدنگ کے خلاف پہیہ جام، بلبل کے مقام پر روڈ بلاک کردیا گیا۔

بلوچ کے ضلع خضدار کے علاقے بلبل زہری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زہری گریڈ کے شفٹ انجارج محمد حنیف بلوچ کے ٹراسنفر کے خلاف آل پارٹیز اور زمینداروں کی طرف سے زہری مین روڈ بلاک کردیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ زہری کے دو فیڈروں کے زمینداروں نے ڈپٹی کمشنر خضدار کے کہنے پر اپنے بل جمع کیے اس کے باوجود زہری کے مختلف فیڈروں کو صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو زمیندار بل ادا نہیں کررہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور دیگر زمینداروں اور عوام کو پریشانیوں میں مبتلا نہیں کیا جائے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک زہری گریڈ کے شفٹ انجارج محمد حنیف کے ٹرانسفر کو واپس نہیں لیا جاتا اور بجلی کو بحال نہیں کیا جائے گا اس وقت تک روڈ بلاک کرینگے اور پر امن احتجاج کرینگے۔