بم حملے میں او ڈی جی سی ایل کے گاڑی کو نشانہ بناکر 2 انجینئر ہلاک کیئے – بی آر جی

616
فوٹو: بی آر جی میڈیا

بلوچ وطن کے وسائل کے لوٹ مار میں مصروف کمپنیوں کے خلاف مزاحمت میں تیزی لائیں گے ۔ دوستین بلوچ

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج رکھنی تا کاہان روڈ پر پاکستانی استحصالی کمپنی او جی ڈی سی ایل کے انجینئروں کے گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا جس میں دو انجینئرز ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ کمپنی کاہان میں تیل و گیس کی تلاش میں مصروف ہے ہم ایک بار پھر یہ واضح کرتے ہیں کہ بلوچ وطن کے وسائل کی لوٹ مار میں مصروف استحصالی کمپنیوں کے خلاف ہماری مسلح مزاحمت میں تیزی آئی گی، جب تک وہ بلوچ وطن کے وسائل کی لوٹ مار بند نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان تک جاری رہیگی۔