بلوچی زبان کے معروف گلوکار عبداللہ ثناء انتقال کرگئے

714

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار عبداللہ ثناء بلوچ گذشتہ شب کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

عبداللہ ثناء بلوچی زبان کے معروف گلوکار تھے، جو 2018 میں جگر کے عارضے میں مبتلا ہوئے اور گذشتہ سال شدید علیل ہونےکی وجہ سے انہیں کراچی میں علاج کے لیے لیجایا گیا۔

یاد رہے کہ وہ شنزدر کور جوئے سر ء میں در محمد کے گھر میں پیدا ہوئے تھے۔

ابتدائی تعلیم گورنمنٹ مڈل اسکول کورجو سے حاصل کی اور
میٹرک ہائی اسکول کوشقلات تربت سے پاس کرنے کے بعد وہ بلوچی میوزک کی طرف راغب ہوئےاور اپنی آواز کی وجہ سے وہ بلوچی میوزک کی میدان میں اہم ترین نام رہیں۔

عبداللہ ثناء بیس سال سے زائد کے عرصے میں بلوچی زبان کے لیے گاتے رہے ہیں اور انکے کئی کیسٹ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔