6 مئی 2019 کو بلوچستان کے علاقے بلوچ آباد مند سے لاپتہ سلیم سلمان ولد خدا داد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا اس سے قبل 2 سال سے لاپتہ پنجگور کے رہائشی فیروز بلوچ بھی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے لاپتہ سلیم ولد سلیمان کے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وی بی ایم پی نے سلیم بلوچ جبری گمشدگی کے کوائف حکومت کو فراہم کی تھی۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے بلوچستان سے جبری طور پر گمشدگی کا شکار رہنے والے افراد کی بازیابی کو خوش آئندہ قرار دے کر حکومت سے مزید لاپتہ افراد کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب سے بلوچستان سے گمشدہ افراد کے لواحقین نے آج سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کردی ہے۔
لواحقین کے مطابق بلوچستان میں میڈیا بلیک اوٹ اور حکومت کی جانب سے قائم کمیشن کے غیر رویہ کے وجہ سے ہم نے اسلام اباد کا رخ کیا ہے۔
لاپتہ افراد کے لواحقین نے پاکستانی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لواحقین سے ملاقات کرکے لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دہانی کرائے۔
دریں اثناء وی بی ایم پی کا پہلے سے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کراچی پریس کلب کے سامنے ماما قدیر بلوچ کے قیادت میں جاری ہے۔