بلوچستان : سبی میں بڑے پیمانے پر فوجی نقل و حرکت کی اطلاع، آپریشن کا خدشہ

225

بلوچستان میں حالیہ کچھ عرصے سے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے بڑے پیمانے پر زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں سے درجنوں افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں وہی ہرنائی میں دوران آپریشن پاکستانی فورسز نے دو افراد کو گرفتاری کے بعد قتل بھی کردیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق سبی و گرد و نواح میں پاکستانی فورسز کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی ہے جس کے بارے میں اہل علاقہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ بڑے پیمانے کی آپریشن کی تیاری ہے۔

علاقائی زرائع کے مطابق زمینی فورسز کی درجنوں عسکری گاڑیوں اور اہلکاروں  نے پہاڑی علاقوں کی جانب جانے والے راستوں پہ ناکے لگا کر ہر طرح کی آمد و رفت پہ پابندی عائد کر دی ہے ۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے آواران،  کوہلو اور ہرنائی میں بھی پاکستانی فورسز کی زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے ۔