بجلی بندش، مند میں عوام سراپا احتجاج، گریڈ اسٹیشن کا گھیراؤ

294

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند میں بجلی بندش کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔ علاقہ مکینوں نے گریڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کرکے مکران بھر میں بجلی کی سپلائی معطل کردی۔

مند سول سوسائٹی کی اپیل پر واپڈا کے خلاف مند بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے اور تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

زرائع کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے گریڈ اسٹیشن کے باہر دھرنے دیا ہیں۔ عوام نے مند گریڈ اسٹیشن سے مکران کے دیگر اضلاع کو بجلی سپلائی لائن احتجاجاً بند کردی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف گذشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

بلوچستان کے شہری علاقوں میں یومیہ 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے علاوہ زمینداروں کو بھی نقصانات اٹھانے پڑرہے ہیں۔