اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

230

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق جمعے کی رات 10 بجے کے قریب اسلام آباد، لاہور، پشاور، راولپنڈی، مردان سمیت مختلف علاقوں میں زلرلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات  کے زلزلہ پیما  مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت6.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا۔

ابھی تک کسی بھی علاقے سے زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔