جھاؤ: اسنائپر سے نشانہ بنا کر ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

136

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کے روز دوپہر ڈھائی بجے ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ، نوندڑہ میں تلارُک فوجی چوکی پر سرمچاروں نے ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ قابض پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حواس باختہ اور شکست خوردہ فوج نے حسب معمول اس طرح کے حملوں کے بعد عام آبادی کو تشدد بنایا۔ قابض فوج نے حملے کے بعد جلونٹی گاؤں کے عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں لوٹ مار کی۔