دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے نواحی علاقے بالگتر سری گڑگی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مرزا ولد بختیار کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق ڈیتھ اسکواڈ سے بتایا جاتا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔