کیچ: عبدوئی میں باڑ لگانے میں مصروف اہلکاروں پر حملہ

437

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے باڑ لگانے والی اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

مسلح افراد نے عبدوئی ھری کے مقام پر باڑ لگانے میں مصروف اہلکاروں اور ان کی حفاظت کیلئے قائم فورسز چوکی کو نشانہ بنایا۔

حکام نے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز اور باڑ لگانے والے فرنٹیئر کور ورکس کے اہلکاروں کو حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔