کوئٹہ: گھر پر دستی بم حملہ

379

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بروری کے علاقے کلی ابراہیم زئی میں سندھ کے رہائشی ڈاکٹر غلام حسین کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے دو دستی بم پھینکے جن میں سے ایک پھٹ نہ سکا جبکہ دھماکے نتیجے میں گھر کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کی جانی نقصانات نہیں ہوئے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کو محاصرے میں لیکر ملزمان کی تلاش کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔