کوئٹہ سے ایک شخص کی سربریدہ لاش برآمد

187

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے برمہ ہوٹل ملک پلازہ کے قریب واقعہ قبرستان سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کی شناخت محمد ظریف ولد عبد العلی کے نام سے ہوئی ہے جسکی گردن کاٹ کر قتل کیا گیا۔

انتظامیہ نے لاش تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے تاحال واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مختلف اوقات میں لاشیں برآمد ہوتی رہتی ہیں اور اکثر لاشوں کی شناخت ممکن نہیں ہوسکتی۔