کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکہ، 2 افراد زخمی

539

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ سریاب روڈ پر مِل کے مقام پر اس وقت ہوا جب وہاں سے ایک لوکل بس گزر رہی تھی۔

زخمیوں میں ایک راہ گیر اور بس کلینر شامل ہیں۔ جبکہ بس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد فورسز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

حکام نے دھماکے کی نوعیت کے حوالے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔