ڈیرہ مراد جمالی کا رہائشی نوجوان کوئٹہ سے لاپتہ

424

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے طالب علم نوجوان کی گمشدگی کو دس روز مکمل ہوگئے لیکن ان کے حوالے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ حاجی محمد شریف ہیجوانی کا رہائشی نوجوان بالاچ جمالی کوئٹہ میں اکیڈمی میں پڑھ رہا تھا کہ دس روز قبل پراسرار طور لاپتہ ہوگیا۔

 بالاچ کے لواحقین کے مطابق تھانہ شالکوٹ میں ان کے گمشدگی کی ایف آئی درج کی گئی۔ تاہم لواحقین نے ایف آئی آر میں کسی کو نامزد نہیں کیا ہے۔

بلوچستان بھر روزانہ کی بنیاد پر گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ کئی واقعات میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں پر مقدمات درج کیئے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب سے لاپتہ ہونے والے سینکڑوں افراد کی لاشیں بھی ملی ہے۔