ڈیرہ بگٹی و ہرنائی میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ، 2 افراد ہلاک خاتون سمیت 4 افراد زخمی

146

 بلوچستان کے علاقے  ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئیں ہیں ۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت زنو خان بگٹی کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے دونوں ہلاک شدہ شخص کے بیٹے بتائے جاتے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

دریں اثناء ہرنائی کے علاقہ بابیان کلی تکہ زیریں میں دو قبائل زمین کے تنازعہ پر ایک دوسرے کے خلاف  مورچہ بند ہوگئے اور فائرنگ کے تبادلے سے  ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک مرد اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں ہیں ۔

 ایک مقامی ذرائع کے مطابق ہرنائی میں ترین قبیلے کے دو شاخوں  علیانی ترین اور تیانی ترین کے درمیان یہ تنازعہ 119 سال سے چل رہا ہے۔ جس پر اب تک کئی جنگیں ہوچکے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس زمینی تنازعے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے،  اس تنازعے کو حل کرنے کے حوالے سے آخری مرتبہ 2 نومبر 2019 کو ہرنائی کے علاقے تکہ میں تصفیہ ہوگیا تھا۔ لیکن پھر اس تصفیہ پر بھی عمل درآمد نہ ہوسکا۔

زرائع کے مطابق ترین قبیلے کے ان دونوں شاخوں کے  درمیان زمین کا تنازعہ 1901 سے جاری ہے، جس پر قبائلی معتبرین کی جانب سے کئی جرگے ہوچکے ہیں، جن میں پہلا جرگہ 1917 میں ہوا، دوسرا جرگہ 1946 میں، تیسرا جرگہ 1948 میں، چوتھا جرگہ 1980 میں، پانچواں جرگہ 1985 میں، چٹھا جرگہ 2000 اور ساتوں جرگہ 2013 میں ہوا تھا، لیکن ان تمام جرگوں کے انعقاد کے باوجود تنازعے کا تصفیہ نہ ہوسکا۔