نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ شہید گودی زامر بگٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – بی آر پی

529

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید گودی ہمیشہ بہادری سے قائد تحریک نواب براہمدغ بگٹی کے ساتھ کھڑی رہی اور ہر کھٹن حالات کا مقابلہ کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید گودی کو ان کی معصوم بچی کے ہمراہ بزدل دشمن نے شہید کر کے یہ سمجھا کہ نواب براہمدغ خاموش ہوجائے گے یا پھر اپنے کارواں سے ہٹ جائینگے مگر دشمن کے ایسے بزدلانہ وار سے ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کے جانشین خوفزدہ نہیں ہوتے بلکہ ان میں مزید بہادری سے اپنے کارواں کو منزل کی جانب لے جانے کا جزبہ پختہ ہوجاتا ہے۔

بی آر پی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ قوم کا دشمن غیر مہذب ہے وہ نہتے خواتین اور بچوں کو شہید اور اغواء کر کے سمجھتا ہے کہ وہ قومی تحریک کو کمزور کر پائے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔

شیر محمد بگٹی کا کہنا تھا کہ ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی نے اپنی قوم کو یہی سکھایا ہے کہ جب بھی تمہارا دشمن خواتین اور بچوں یا کمزوروں پر حملہ آور ہو تو سمجھ لینا کہ اسے اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید گودی سمیت تمام شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔