صحبت پور کے پولیس تھانہ ملک محمد علی کی حدود میں واقع نواب اکبر بگٹی کیمپ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، مال مویشی ہلاک، علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب صحبت پور کے قریب پنجابی ڈپ کے مقام پر چرواہے اپنی بکریوں اور بھیڑوں کو چرانے میں مصروف تھے کہ بکریوں کا ریوڑ پہلے سے راستے میں نصب بارودی سرنگ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں بارودی سرنگ دھماکہ سے پھٹ گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں 3 بھیڑ موقع پر ہلاک ہوگئے۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ملک محمد علی تھانہ کے ایس ایچ او لطف علی کھوسہ اور ایس ڈی پی او جان محمد کھوسہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس چھایا ہوا ہے وقوعہ کا تاحال کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔