نئی بھارتی ویب سیریز تانڈو تنازعات کا شکار

468

سیاسی حالات پر منبی ویب سیریز ‘تانڈو’ کو ہمانشو کشن مہتا اور علی عباس ظفر نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ویب سیریز کاسٹ میں سیف علی خان سنیل گروور ڈمپل کپاڈیہ، محمد ذیشان اور ایوب شامل ہیں۔

انڈین ویب سیریز ‘تانڈو’ ایمیزون اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر 15 جنوری کو ریلیز کردی گئی تھی جس کے بعد موجودہ بھارتی جنتاء پارٹی کے رہنماوں و اسکے حمایتوں کی جانب سے اس ویب سیریز کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ویب سیریز کے رلیز کے کچھ گھنٹوں بعد ہی بی جی پی کے ایک رہنماء کی جانب سے کاسٹ سمیت ڈائریکٹرز پر مقدمہ درج کرایا گیا۔

ویب سیریز کے خلاف مقدمہ ایسے موقع پر درج ہوا ہے جب مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے اسٹریمنگ سائٹ ‘ایمیزون پرائم’ سے جواب طلبی کی تھی جس کے چند گھنٹے بعد ہی مہاراشٹر سے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی رام کدم نے ‘تانڈو’ کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی۔

مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تانڈو سریز میں ہندو دیوتاؤں کی تذلیل کی گئی ہے جس کے بعد بی جی پی کے حمایتیوں کے جانب سے سوشل میڈیا پر بائیکاٹ تانڈو ویب سرئز کا ہیش ٹیگ چلایا گیا۔

مقدمے میں اداکار سیف علی خان، ویب سیریز کے ڈائریکٹر علی عباس اور اداکار ذیشان ایوب اور امیزون کمپنی کو شامل کیا گیا ہے۔

بی جے پی رہنماء کا موقف تھا کہ پہلی قسط کے 17 منٹ کے بعد لوگوں نے ہندو دیوتاؤں کی نمائندگی کرنے کے لیے ان کے مطابق بہت برے انداز میں ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں جب کہ ان کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان بھی بقول ان کے غیر مہذب ہے۔

یہ پہلی بار نہیں اس سے قبل بھی کئی بھارتی فلمیں اور اداکار مذہبی و قوم پرست تنظیموں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرچکے ہیں۔ مشہور اداکار عامر خان بھی اپنے فلم ‘پی کے’ کی وجہ سے تنقید کے ضد میں آگئے تھے ان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔