لاہور سے لاپتہ طلباء کی گرفتاری ظاہر

191

گذشتہ روز پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے جبری طور لاپتا سندھی شاگرد رہنما ثناء اللہ امان و دیگر طلباء کی گرفتاری ظاہر، ریمانڈ پر پولیس کسٹڈی میں، مقدمہ درج کردیا گیا۔

لاہور سے گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے طلباء کی گرفتاری پولیس حراست میں ظاہر کردی گئی ہے۔

لاہور میں آن لائن امتحانات کا مطالبہ کرنے والے طلبہ کی گرفتاری کے بعد جمعے کو پنجاب کے مختلف شہروں میں یونیورسٹیوں کے طلبہ نے ’یوم احتجاج‘ کا اعلان کیا ہے جبکہ لاہور پولیس نے جمعرات کی صبح حراست میں لیے جانے والے پانچ طلبہ کو مقامی عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی نجی جامعہ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے طلبا کیمپس امتحانات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور آن لائن پیپرز کے انعقاد تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ ان طلباء کا مطالبہ ہے کہ اس سال آن لائن کلاسز ہوئے تو پھر امتحانات بھی آن لائن ہی ہونے چائیں۔

طلباء احتجاج کے پیش نظر پنجاپ پولیس نے لاہور سے پانچ طلباء کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا تاہم جمعرات کی صبح تمام گرفتار طلباء کو عدالت میں پیش کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔