لانگ مارچ روکنے کے خلاف سندھ سباء کا تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان

177

سندھ سے راولپنڈی کی جانب سندھی لاپتہ افراد کے لواحقین کے پیدل مارچ کو پنجاب میں داخل ہونے سے روکنے و مظاہرین کو گرفتار کرنے کے خلاف سندھ سباء نے کراچی پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال احتجاج کا اعلان کردیا۔

احتجاج کا اعلان سندھ سباء کی جانب سے رہنماؤں   کی گرفتاری و احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے خلاف کیا گیا ہے ۔

سندھ سباء کی جانب سے کراچی سے شروع ہونے والے احتجاج کو پنجاپ میں پولیس کی جانب سے داخل ہونے سے روکنے کے بعد پیدل مارچ کرنے والے مظاہروں  کے شرکاء کو سندھ پولیس کے جانب سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

شرکاء کی گرفتاری و احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے خلاف سندھ سباء و وائس فار سندھی مسنگ پرسنز کی جانب سے سندھ بھر میں احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کے بعد مختلف علاقوں میں پیدل لانگ مارچ کے شرکاء کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

گرفتار ہونے والے شرکاء میں سندھ سباء کے رہنما عنام عباسی و دیگر  افراد شامل تھے تاہم بعد میں سندھ پولیس کے جانب سے خواتین کو بازیاب کیا تھا عنام عباسی و دیگر مرد شرکاء تاحال پولیس کی تحویل میں ہیں ۔

بھوک ہڑتال پر بیٹھے مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ہمارے پرامن احتجاج پر تشدد و گرفتاری قابل مذمت ہے پولیس کی جانب سے دیگر شرکاء کی عدم بازیابی و پر امن مظاہرے کو سبوتاژ کرنے کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کیمپ کراچی پریس کلب کے سامنے جاری رہے گا ۔