شاہرگ میں فورسز کی گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

468

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بناکر دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی کردیئے۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن کے گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قافلے کی صورت میں جارہے تھے۔ اس حملے میں دشمن کا ایک فوجی ٹرک بھی تباہ کردیا گیا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ دشمن فوج پر ہمارے ان حملوں کا مقصد بلوچستان کی مکمل آزاد و خودمختار حیثیت کی بحالی اور قابض فوج کی بلوچ سرزمین سے بیدخلی ہے۔ مقصد کے حصول تک بی ایل اے کے حملے شدت و تسلسل کے ساتھ جاری رہینگی۔