سوراب : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں باپ کے بعد بیٹا بھی لاپتہ

447

سوراب شہر میں گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے مختلف مقامات پہ ناکے لگایا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق سوراب میں پاکستانی فورسز نے چند دن قبل چھاپہ مار کر محمد شریف کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز اس کے دکان پہ بھی چھاپہ مار کر محمد شریف کے بیٹے سمیع اللہ کو بھی گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

ایک مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سے پاکستانی فورسز نے سوراب کے متعدد علاقوں میں ناکے لگائیں جہاں درجنوں لوگوں کو کئی گھنٹوں تک روکے رکھا ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیاں تواتر کے ساتھ بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں جاری ہے ۔