سبی: پاکستانی فورسز پر بم حملہ، 4 اہلکار ہلاک

462

بلوچستان کے علاقے سبی میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

ضلع سبی کے علاقے سانگان کے پہاڑی علاقے میں پاکستانی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ایف سی سکاوٹس کے اہلکار روڈ کی کلئرینس کررہے تھے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

حملے کے بعد فورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ حملہ آوروں کے تلاش کا آغاز کردیا گیا ہے۔