سانحہ مچھ: ڈی سی کچھی اور ڈی پی او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

246

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ڈی سی کچھی اور ڈی پی او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے سانحہ مچھ میں غفلت برتنے پر وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کچھی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کو فوری طور پر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

خیال رہے سانحہ مچھ کے متاثرین کا لاشوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا کوئٹہ میں آج پانچویں روز جاری ہے۔ جبکہ آج دارالحکومت کوئٹہ میں واقعے پر مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی۔

آج مسلم لیگ ن کے مریم نواز، پیپلز پارٹی کے رہنماء بلاول بھٹو زرداری نے دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ کوئٹہ آکر متاثرین سے اظہار یکجہتی کی۔