سانحہ مچھ: اوستہ محمد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مظاہرہ

162
گذشتہ روز ہزارہ کانکنوں کی یاد میں شمعیں روشن کیئے گئے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ظہیر بلوچ کی قیادت میں سانحہ مچھ کے خلاف اوستہ محمد میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کے شرکاء سے ظہیر احمد بلوچ اور آفتاب عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاں کے سانحہ مچھ بہت بڑا سانحہ ہے اور یہ سانحہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ کانوں کو سیکورٹی کی غفلت کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ پیش آیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ نا اہل سلیکٹڈ حکمران بلوچستان کی سرزمین تک آنا گوارا نہیں کرتے، گذشتہ پانچ روز سے ہزارہ برادری کی میتیں پڑے ہوئے ہیں ہم اہل بلوچستان ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے ہزارہ برادری کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی جارہی ہے، بلوچ پشتون آپس میں بھائی بھائی ہیں آج بلوچ قوم اپنے ہزارہ بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز بھی اوستہ محمد ایکٹوسٹس کی جانب سے سانحہ مچھ میں جانبحق کانکنوں کی یاد میں شمعیں روشن کیئے گئے تھیں، جس میں خواتین اور سمیت دیگر افراد نے شرکت کی تھی۔