حقیقی جمہوریت کی بحالی و پارلیمنٹ کی بالادستی تک جدوجہد جاری رہیگی – ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

137

 نیشنل پارٹی جمہوریت کی بحالی، آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی اورعوام کے حق حکمرانی کے لیئے جدوجہد کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ، سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نےکراچی میں نیشنل پارٹی سندھ کےعہدیداروں اور کارکنوں کےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئےکیا۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدرمخدوم ایوب قریشی،سندھ وحدت کے جنرل سیکریٹری مجیدساجدی، نائب صدر ملک توصیف احمد، لالامحمدحسین، ذوالفقارعلی مکھی، شکیل سلاوٹ، غلام نبی، عبدالحمید محمد حسنی اور دیگر رہنماؤں وکارکنوں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نےکہا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) جمہوری اداروں کی بحالی، آئین وقانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیئے ملک بھر میں عوام کومنظم اور متحرک کررہی ہے۔

انہوں نےکہاکہ ملک میں جولوگ حکمرانی کر رہے ہیں وہ مکمل طور پر ناکام ہوچکےہیں اور اس بات کااعتراف حکمران ٹولہ خود بھی کررہا ہےآج ملک میں قانون کی حکمرانی نام کی کوئی چیز موجود نہیں ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جبکہ حزب اخلاف رہنماؤں کو سیاسی انتقام کی بھینٹ چھڑا کر انکےخلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں یہ صورت حال سراسر عدل وانصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

ڈاکٹرمالک بلوچ بے کہا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد قائم کرنے کے لیئے نیشنل پارٹی کے رہبر میرحاصل خان بزنجو نے بڑی محنت اور جدوجہد کی ہے پی ڈی ایم کی شکل میں حزب اخلاف کی جماعتوں کا اتحاد انہی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

انہوں نےکہا ہماری جماعت قومی و حدتوں کی سرزمین اور انکے و سائل پر وفاق کا قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، سندھ اور بلوچستان کے جزائر اور ساحلی علاقے سندھیوں اور بلوچوں کی ملکیت ہیں ہم اپنی ملکیت سے کسی قیمت پردست بردار نہیں ہوں گے۔

نیشنل پارٹی کے صدر نے کہا گوادر میں باڑ لگانے کے مسئلے پر ہماری جماعت نے پورے ملک میں رائے عامہ کو متحرک کیا ہے اس سلسلے میں ہمارا موقف واضع اور دوٹوک ہے ہم کبھی بھی گوادر میں باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ڈاکٹرمالک بلوچ نےنیشنل پارٹی سندھ کے عہدیداروں اورکارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ کے اضلاع میں ممبرسازی اورتنظیم سازی کے کام کو تیز کریں۔

اجلاس میں پاکستان ورکرز پارٹی کے بزرگ رہنماء اور معروف کسان لیڈر ملک محمد علی بھارا کے انتقال پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کےلیئے دعا کی گئی۔