تربت: فورسز پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

409

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دستی بم حملہ تربت بازار میں پرانے اسپتال کے قریب ناکے پر کیا گیا۔

حکام نے فرنٹیئر کور کے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں لانس نائک قسمت اللہ اور شریف اللہ شامل ہے۔

رواں مہینے تربت میں پاکستانی فورسز پر یہ دوسرا حملہ ہے اس سے قبل بھی تربت بازار میں فرنٹیئر کور کے چوکی کو دستی بم حملے نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ مذکورہ حملے کے ایک روز بعد ایک ہوٹل کے رہائشی کوارٹرز میں دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ رواں مہینے مسلح افراد نے تربت ایئرپورٹ کو تیل سپلائی کرنے والی ٹینکر کو نشانہ بنایا جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔