بی ایل ایف نے تربت حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

611

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گذشتہ روز ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایف سی چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ کا کہنا ہے کہ سرمچاروں نے دستی بم حملے میں قابض فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔

میجر گہرام بلوچ کا کہنا ہے کہ ضلع کیچ میں ہفتہ کی دوپہر ایک بجے سرمچاروں نے تربت شہر میں فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ تربت سنگانی سر میں سرمچاروں نے فوجی چوکی پر دستی بم پھینکا جس سے چوکی میں موجود دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔