بلیدہ بم حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

355

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں گردانک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔ دھماکے میں گردانک واٹر سپلائی سے پاکستانی فوجی چیک پوسٹ کیلئے پانی لیجانے والی فوج کا ایک واٹر ٹینکر زد میں آکر تباہ ہوگئی۔ جسکے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔